عید کی آمد، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت

عید کی آمد، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) رمضان المبارک اختتام پذیر ہونے کو ہے مگر یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قلت دور نہ ہوسکی، حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اعلان بھی کارآمد ثابت نہ ہوا، خریدار بیسن اور دالوں سمیت دیگر اشیا کی فراہمی نہ ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے۔

ماہ رمضان اختتام کی طرف آ گیا لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جاسکا۔ رمضان پیکج کے تحت نہ تو دالیں فراہم کی گئیں اور بیسن بھی نایاب رہا جبکہ مصالحہ جات بھی دستیاب نہ ہونے پر شہری نالاں نظر آئے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیا کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔ حکومت دعووں اور اعلانات کی بجائےعملی اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو انکا فائدہ ہو سکے۔

 لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ٹولنٹن مارکیٹ میں پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طارق جاوید کی زیر صدارت میں اجلاس کے دوران کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر شہرمیں جزوی ہڑتال کی گئی، مرغی کے گوشت  270 روپے کی بجائے 350 سے 370 روپے تک فروخت ہوتا رہا،  ٹولنٹن مارکیٹ سمیت شہر میں برائلر فروخت کرنے والوں کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔