یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی اور گھی غائب، شہری خوار ہونے لگے

یوٹیلیٹی سٹوروں سے چینی اور گھی غائب، شہری خوار ہونے لگے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی: عید الفطر کے بعد دوسرے کاروباری ہفتے کا آج پہلا روز ،عید الفطر کے بعد شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں کی پرانی روش بحال ہوگئی ہے۔ ایک چیز دستیاب تو دوسری کی سپلائی موجود نہیں اعلی حکام نے بھی چپ سادھ لی ۔
عید ختم کیا ہوئی یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی اشیائے ضروریہ کا قحط پڑگیا۔شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کی پرانی روش بھی بحال ہوگئی ہے۔ ریلوے ہیڈ کواٹرز یوٹیلیٹی سٹورز سمیت متعدد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور سستا گھی دستیاب نہیں۔
گھی اور چینی کی خریداری کیلئے آنیوالے صارفین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام عوام کیلئے ایسی رعایت کا کیا فائدہ جب اشیائے ضروریہ ہی موجود نہ ہوں ۔صارفین نے کہا کہ اعلی حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔