نئےبھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کیلئےخوشخبری

نئےبھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: نئےبھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلیےخوشخبری، ایڈیشنل سیشن ججز کو عید الفطر  کی چھٹیوں کےفوری بعد نئی سرکاری گاڑیاں دینےکا فیصلہ کرلیاگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نئے بھرتی ہونے والےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکوعید الفطر کی چھٹیوں کےفوری بعد نئی سرکاری گاڑیاں دی جائیں گی، نئےتعینات ہونے والےایڈیشنل سیشن ججز  اس وقت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کا کوئی سنیئرجج پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ججز کو گاڑیوں کی چابی دے گا، گاڑیوں کے حقدار نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں شیخ اعجاز پرویز اور محمد صفدر،ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان،اخلاق احمد،سردار فیصل نبی خان داہر،عشرت عباس اورناصر محمود سیال سمیت دیگر ججزشامل ہیں۔

دوسری جانب عید تعطیلات کے عدالتی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے،  سیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سیشن جج لاہورنےسائلین کی سہولت کےلیےبائیس سےستائیس مئی تک جوڈیشل مجسٹریٹس کی ایک ایک دن کے لیےڈیوٹی لگا دی۔سول جج کینٹ،ماڈل ٹاون اورضلع کچہری میں عدالتی اوقات کے مطابق ڈیوٹی دیں گے۔

آج بائیس مئی کوضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ فرہاد الرحمان،ماڈل ٹاون کچہری میں فاطمہ قیوم،جبکہ کینٹ کچہری میں عادل سرور مجسٹریٹ موجود ہیں جبکہ پچیس سےستائیس مئی تک ضلع کچہری میں جو ڈیشل مجسٹریٹ یوسف الرحمان،محمد وسیم اختر،عمرفاروق،وسیم،اختر اورسلمان آصف ڈیوٹی کریں گے، جبکہ ماڈل ٹاون میں محمد حارث صدیقی اورمحمد فضل الہی،،کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی،علی عمران،ندیم احمد اور نعمان نصیر فرائض سرانجام دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer