جمعتہ المبارک، یوم القدس اور عید الفطر کیلئے سیکورٹی پلان تیار

 جمعتہ المبارک، یوم القدس اور عید الفطر کیلئے سیکورٹی پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 نیوز) لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک، یوم القدس اور عید الفطر کیلئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا، پانچ ہزار مساجد، 189 کھلے مقامات اور100 اہم مارکیٹوں پر15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت جمعتہ الوداع، یوم القدس اور عید الفطر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید ،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید اور ایس ایس پی عبادت نثار نے سی سی پی او آفس سے جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔

سی سی پی اوذوالفقار حمید نے کہا کہ جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر 05 ہزار سے زائد مساجد پر سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔189بڑے اور کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔پہلے کی نسبت اس بار دوگنا نفری تعینات کی جا رہی ہے۔اس مرتبہ سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔

سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ الوادع اور نماز عید کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو بڑھایا جائے ،عیدالفطر کی چھٹیوں میں پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی، ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer