لاہوریوں پر عید کی شاپنگ کا جنون سوار، حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے

لاہوریوں پر عید کی شاپنگ کا جنون سوار، حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)  پنجاب حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان سنتے ہی عید کی خریداری کے لئے فیملیز کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔

دوکانداروں سمیت شہریوں نے سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے، دوکانداروں نے کل کی بجائے آج ہی آٹھ بجے کے بعد دوکانیں کھلی رکھیں۔

عید کی شاپنگ کا جنون لاہوریوں میں ایسا بڑھا کہ نہ تو کورونا میں مبتلا ہونے کا خوف رہا اور نہ ہی حفاظتی اقدامات کرنے کی زحمت گوارہ کی۔ بازار میں کاندھے سے کاندھا ملا کر چلتے خواتین و حضرات نہ تو ہاتھوں پر گلوز پہننا مناسب سمجھا اور ماسک کا استعمال بھی فضول جان کر ترک کر دیا، بڑے تو بڑے بچے بھی کھلے منہ بازار کے رش میں گھومتے رہے۔
دوکانداروں نے حکومت کی جانب سے جمعہ سے رات دس بجے تک بازاروں اور مارکیٹوں کے کھلنے کے احکامات کو ایک دن پہلے ہی اپنے طور پر نافذ کر لیا۔
بازاروں میں کیا دوکاندار اور کیا شہری سبھی قانون اور احتیاطی تدابیر کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے نظر آتے ہیں، جبکہ احتیاطی تدا بیر کے حوالے سے آویزاں کیے گئے بینرز اپنے بے بسی کا ماتم کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکٹیس رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ مزارات 24 گھنٹے کے لیے کھول گئے۔شہر کی مارکٹیس میں خریداری کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک مارکٹیس اور شاپنگ مالز رات دس بجے تک کھولے رہیں گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تمام مزارات 24 گھنٹے کھولے رہے گئے یہاں عقیدت مند حاضری دے سکے گئے۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے جبکہ تاجر بردار سے اپیل کی گئی کہ وہ ایس او پیز پر عملدامد کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چھوٹے کاروبار کو ہفتے میں پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer