کسٹمز انٹیلی جینس کی شیخ یوسف کے گودام میں بڑی چھاپہ مار کارروائی

کسٹمز انٹیلی جینس کی شیخ یوسف کے گودام میں بڑی چھاپہ مار کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کسٹمز انٹیلی جینس کی شادباغ عامرروڈ  پر  شیخ یوسف کے گودام میں بڑی چھاپہ مار کارروائی، رہائشگاہ میں بنائے گئے گودام سے چار کروڑروپے سے زائد مالیت کے ایگریکلچرل مشینری کے پارٹس برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس نے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آٹو پارٹس برآمد کرکے تحقیقات شروع  کردی ہیں، شیخ یوسف نامی تاجر نے شادباغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گودام بنا رکھا تھا۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس رباب سکندر کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے زرعی مشینری کے پارٹس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔ گودام سے تھریشرز کے  پارٹس، پسٹم اورایئرفلٹرز کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

 کسٹمزانٹیلی جینس کی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرمہرین نسیم، ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان طارق اورسپرنٹنڈنٹ سیف اللہ  ہنجرا شامل تھے، کسٹمز انٹیلی جینس آفیسرخواجہ ضیاء، حامد بابر، آغا سلطان حیدر، احتشام نوید، سہیل مرتضی، ندیم احسن اور ٹیپو سلطان بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer