سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سیشن کورٹ میں  بطورسیشن جج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لیکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

قیصر نذیر بٹ کی سیشن کورٹ آمد کے موقع پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سیشن جج کا استقبال سینئر ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان، سجاول خان، امجد علی شاہ، جاوید اکرم بیٹو، اختر بھنگو، ملک رحمت علی سینئر سول جج وقار منصور بریال، خالد یعقوب وڑائچ، دلدار شاہ نے کیا، سیشن جج نے چارج سنبھالنے کے بعد عملے اور تمام ایڈیشنل سیشن ججز سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر نئے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ کسی بھی سائل کو پریشانی نہ ہو اور جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer