پنجاب یونیورسٹی، طالبعلم سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

پنجاب یونیورسٹی، طالبعلم سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سورو:پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، شعبہ سپورٹس سائنسز کا طالبعلم ابوبکر یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پُراسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس سائنسز کا چھٹے سمیسٹر کا طالبعلم ابو بکر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع نے بتایا ہے کہابو بکر پنجاب یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں تین بجے سے لیکر پانچ بجے والی شفٹ میں نہانے کے لئے گیا، سوئمنگ پول بند ہونے کے بعد ابوبکر کی نعش پانی سے ملی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ سوئمنگ پول پر لائف گارڈز ڈیوٹی پر نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ابوبکر کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال بھجوائی گئی ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور اس فوٹیج کو پولیس حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔