ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چور کی عید کے دن خاندا ن کے ہمراہ اچھرہ بازار میں اطمینان سے واردات

چور کی عید کے دن خاندا ن کے ہمراہ اچھرہ بازار میں اطمینان سے واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں چور اپنی فیملی کے ہمراہ آیا اور موبائل فون بیچنے والے دوکاندار کی عید برباد کر گیا۔ موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپے چوری کرکے بڑے آرام سے واردات کے بعد رفو چکر  ہوگیا۔

اچھرہ بازار میں عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی۔عید کی سبب تمام دوکانیں بند تھیں، بازار میں آمد و رفت برائے نام تھی اور

 دلیر  چور ایک خاتون اور بچوں کے ساتھ آیا۔ بظاہر ایک فیملی کی طرح یہ لوگ بازار میں نظر آئے تو کسی نے ان پر خاص توجہ نہیں دی۔ یہ دلیر چور اپنی پوری فیملی کے ساتھ واردات ہی کرنے کے لئے آیا تھا۔ اس نے  فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم نکالی اور اطمنان سے واردات کر کے نارمل طریقے سےفیملی کی طرح بازار سے  نکل گئے۔ 

 سی سی ٹی وی کی فوٹیج کے مطابق دلیر چور  شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور اس نے سر پر ٹوپی اوڑھ رکھی تھی۔ وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ چور کے ساتھ ایک خاتون اور دو بچے بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ چور پوری فیملی کے ساتھ موبائل فون کی ایک مشہور دکان پر پہنچا۔ خاتون اور بچے موٹر سائیکل کے قریب کھڑے رہے، مرد نے بڑی بےخوفی سے دوکان کے تالے توڑے اور اندر داخل ہو گیا۔ خاتون اور دو کمسن بچے موٹرسائیکل پر دوکان کے باہر  نارمل لوگوں کی طرح کھڑے  انتظار کرتے رہے۔ چور نے بڑے اطمینان  چوری کی، دوکان میں رکھے گئے 1 لاکھ  32 ہزار روپے بھی اڑا لئے۔ وہ دوکان سے باہر نکلا،  شٹر نیچے گرایا، موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ آنے والی خاتون اور بچوں کو بٹھایا  اور اسے آگے بڑھ گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

سی سی ٹی وی کی  فوٹیج سے تصدیق ہوئی کہ چور ہر خوف سے آزاد تھا اور اطمینان کے ساتھ  بند دوکان کو کھول کر اندر گیا، اطمینان کے ساتھ سارا کام کیا اور آرام کے ساتھ باہر نکل کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔موبائل فون  شاپ کے مالک ضیا نے اس واقعے کے بعد تھانہ اچھرہ میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔