ویب ڈیسک: پشاور کے کوہاٹ روڈ پر واقع ایک بینک میں ڈاکوؤں نے دیوار توڑ کر داخل ہو کر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لوٹ لیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے اور بینک کے اندر موجود تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے۔
بینک میں موجود تین ایمرجنسی الارمز پانچ مرتبہ بجنے کے باوجود کارآمد ثابت نہیں ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہ بینک نے سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا اور نہ الارم کمپنی نے آپریشن مینیجر کو بروقت آگاہ کیا۔