ویب ڈیسک : پشاور کی کوہاٹ روڈ پر بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لے گئے۔
گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے، بینک میں 3 ایمرجنسی الارم تھے جو 5 بار بجے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا اور نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔