ویب ڈیسک : مغربی لہر ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے زیر اثر آج شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔