ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے ونڈالہ روڈ کے قریب تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں پنڈی قبرستان سے تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں اور تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔