ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا رمضان پیکج کی کامیابی پر اظہارِ تشکر

مریم نواز کا رمضان پیکج کی کامیابی پر اظہارِ تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کے اہداف مکمل ہونے پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “نگہبان رمضان پیکج” نے عوامی خدمت کا ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔

 ان کے مطابق اس پیکج کے تحت ساڑھے 4 لاکھ خاندانوں، یعنی تقریباً اڑھائی کروڑ افراد تک امدادی رقوم پہنچائی گئیں۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ “مریم کو بتائیں” پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی کس فراہم کیے گئے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 40 لاکھ روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا، جبکہ 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔