ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے دوسرے روز شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس کا رخ، روایتی کھانوں سے لطف اندوز

عید کے دوسرے روز شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس کا رخ، روایتی کھانوں سے لطف اندوز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:عید کے دوسرے روز شہر بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا، جہاں معمول سے کہیں زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔ مختلف علاقوں میں قائم ناشتہ کی دکانیں صبح سویرے ہی گاہکوں سے بھر گئیں۔

شہریوں نے اس موقع پر روایتی اور مزیدار کھانوں سے خوب لطف اٹھایا، جبکہ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں اپنوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل خوشیاں وہی ہوتی ہیں جو اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر منائی جائیں۔

شہریوں کے مطابق ایسے لمحات نہ صرف خوشگوار یادیں بناتے ہیں بلکہ باہمی محبت اور رشتوں کو بھی مزید مضبوط کرتے ہیں۔