سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے متعلق کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالا ئی اضلاع میں شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔