ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی

 لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کےمختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 340 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 125 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 215 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔