ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حزب اللہ بھی جنگ میں کود پڑی، اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ

Gaza war, Ceasefire broken, city42
کیپشن: حزب اللہ نے دسمبر 2024 کے بعد پہلی مرتبہ آج صبح علی الصبح اسرائیل کی شمالی سرحد کے علاقے پر تین راکٹ فائر کئے۔ اس سے پہلے حماس اور یمن کے حوثی بھی اسرائیل پر راکٹ اور میزائل فائر کر چکے ہیں۔ اسرائیل کی جناب سے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد جنگ کے تمام فریق دوبارہ متحرک ہو چکے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جمعہ کو غزہ سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ فائر کئے تھے، آج ہفتہ کے روز لبنان سے حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کر دیئے۔ جمعہ کو ہی یمن سے   حوثیوں نے ایران کے دیئے ہوئے راکٹ اسرائیل پر فائر کئے تھے۔ 

کل غزہ سے حماس کے راکٹ فائر کرنے  کو حماس کی جانب سے جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد اسرائیل کے دو روزہ حملوں کے پہلے جواب کی حیثیت سے دیکھا گیا تھا۔

آج لبنان سے حزب اللہ کے فائر کئے گئے راکٹوں کو  دسمبر  2024کے بعد  اسرائیل پر پہلا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔  اسرائیل کے میڈیا نے آج ہفتہ کی صبح رپورٹ کیا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے  میٹولا پر لبنان سے 3 راکٹ داغے گئے۔

آج صبح 7:52 بجے ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی بریکنگ نیوز میں بتایا کہ  کچھ دیر قبل لبنان کی جانب سے شمالی سرحدی کمیونیٹی میٹولا پر تین راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق، تینوں راکٹوں کو فضائی دفاع نے روک لیا تھا۔ زخمیوں یا نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

راکٹ حملے کے دوران میٹولا میں سائرن بج گئے تھے۔ یہ دسمبر کے بعد لبنان سے  آنے والا پہلا  راکٹ بیرج تھا۔

اس حملے کے بعد آئی ڈی ایف نے لبنان مین حزب اللہ کے ممکنہ راکٹ لانچرز کی تلاش اور انہین ناکارہ کرنے کے لئے بڑے پیمانہ پر کارروائیاں کیں۔