ویب ڈیسک: کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ’حسن نواز آپ کو کلب میں خوش آمدید کہتے ہیں، شاندار سنچری اسکور کی ہے۔
انہوں نے کہا ’ہاں بھائی ہے ٹیلنٹ پاکستان میں۔۔۔ کہاں ہیں وہ سارے جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں۔۔۔ سینئرز کو ری پلیس کرنے کا یہ نوجوانوں کی جانب سے زور دار تھپڑ ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App