ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فراڈ کیس،عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

فراڈ کیس،عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  لاہور کی عدالت نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔

عدالت کا اداکارہ کو 50 ہزارکے مچلکے جمع کروانے کا حکم، کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے  کیس کی سماعت کی،اداکارہ نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ 

بعدازاں وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عدالت نے کیس کی  عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک منظور کرلی۔

اداکار اذان اسود ہارون اور ملزمان کے وکیل کے درمیان کچہری میں جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ کی وجہ اداکار اذان اسود کی والدہ کو تھپڑ مارنا تھا جس سے لڑائی شدت اختیار کر گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی ضمانت خارج کر دی تھی کیونکہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 لاکھ روپے اور ایک گاڑی دو ماہ کے لیے لی مگر نہ رقم واپس کی اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ اس معاملے میں شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع دی گئی ہے۔