ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ ایک بار پھر عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
دوسری شادی کیلئے اسلام قبول کرکے اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھنے والی راکھی اب بھی اپنے پرانے نام سے ہی پہچانی جاتی ہیں اور خود بھی اپنا نام راکھی لےکر مخاطب کرتی ہیں تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد راکھی ساونت نے ایک بار عمرہ بھی ادا کیا اور اب وہ دوسری بار ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں عمرے کے سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے چند پوسٹس شیئر کیں جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں موجود کبھی طواف کرتے تو کبھی دعا مانگتے اور کبھی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پہلی ویڈیو کلپ میں راکھی کو خانہ کعبہ کے سامنے سفید عبایا میں ملبوس کھڑے دعا مانگتے دیکھا گیا جبکہ دوسری ویڈیو میں اداکارہ ننھے عمرہ زائر کیساتھ ’ لَبَّيْكَ اللہهُمَّ لَبَّيْكَ’ کی تسبیح یاد کرنے اور اسے دہرانے کی کوشش کررہی ہیں۔
ساتھ ہی تیسری اور چوتھی ویڈیو میں راکھی کو صفائی پر مامور اسٹاف کیساتھ تصاویر بناتے دیکھا گیا اور آخری ویڈیو میں راکھی سیاہ عبایا میں ملبوس غلاف کعبہ کو چھونے کا شرف حاصل کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کئی لوگوں کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوا رہی ہوں۔اداکارہ کے مطابق وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک متنازع شخصیت مانی جاتی ہیں نہ صرف پیشہ ورانہ لحاظ سے بلکہ نجی زندگی میں بھی ان کا نام ہمیشہ موضوع بحث رہتا ہے۔یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں راکھی ساونت کی شادی پہلے عادل خان درانی سے ہوئی تھی مگر 2023 میں دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے راکھی نے رتیش راج سنگھ سے بھی شادی کی تھی اور دونوں بگ باس 15 میں شریک ہوئے تھے لیکن فروری 2022 میں شو کے ختم ہونے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔