ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد تبسم: تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے کیونکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک پہنچ گئی ہے جو کہ ڈیڈ لیول کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ڈیم کی 17 میں سے 12 یونٹس کی پیداوار بند ہونے کے بعد اب صرف 5 یونٹس کام کر رہے ہیں۔ یہ پانچ یونٹس مجموعی طور پر 455 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ اسٹیشن کو فراہم کر رہے ہیں۔ڈیم میں پانی کی آمد 17,300 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج بھی 17,300 کیوسک ہی ہے۔

پاکستان کی اوسط ہائیڈرو پاور جنریشن رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول تک پہنچنے کے بعد ملک میں ہائیڈرو پاور کی پیداوار 1100 میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ واپڈا کی نصب شدہ ہائیڈرو پاور صلاحیت 9400 میگاواٹ سے زیادہ ہے، لیکن فی الحال اوسط پیداوار 1100 میگاواٹ ہے۔

تربیلا اور منگلا ڈیم جیسے بڑے ذخائر ڈیڈ لیول تک پہنچ چکے ہیں جس کے نتیجے میں ہائیڈل جنریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ چشما ریزروائر بھی اپنی ڈیڈ لیول تک پہنچ چکا ہے اس حوالے سے سرکاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح پہلے ہی ڈیڈ لیول پر پہنچ چکی ہے اور وہاں سے کوئی پیداوار نہیں ہو رہی جبکہ تربیلا صرف اوسطاً 440 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ اس ہفتے واپڈا کی ہائیڈرو پاور کی کل پیداوار تقریبا 2600 میگاواٹ تھی، جبکہ اوسط پیداوار تقریباً 1100 میگاواٹ رہی۔

فی الحال تربیلا سب سے بڑی ہائیڈل پاور پیدا کرنے والی سہولت ہے، جس کی اوسط پیداوار 440 میگاواٹ ہے، اس کے بعد غازی بروتھا 410 میگاواٹ، ورثک 61 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ باقی چھوٹے پاور پروجیکٹس باقی میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں۔

ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث، ربیع سیزن کے باقی دنوں میں صوبوں کے لیے پانی کی کمی 30 سے 35 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔