وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔ 
ملاقات میں دونوں کے درمیان پاک برطانیہ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔   
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے ۔ نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔