پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسد مجید سے بیان دلوانے کے لئے ان کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

PTI Core Committe, Asad Majeed, Cypher Case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ  واشنگٹن میں سابق سفیر اور عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں گواہی دینے والے واشنگٹن میں سابق سفیر  اسد مجید کے گرد  گھیرا تنگ یا جائے گا اور انہیں بیان دینے پر مجبور کیا جائے گا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کررہے تھے۔ 
عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان ، شہریار آفریدی اور دیگر ارکان  کور کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں امریکہ کی کانگرس کی کمیٹی کے روبرو  اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر  ڈونلڈ لو کے بیان کے متعلق مشاورت کی گئی۔ 

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے زرائع  نے بتایا ہے کہ اب پی ٹی آئی اسد مجید کو ڈونلڈ لو کے امریکی کانگرس مین بیان کے متعلق اپنا بیان دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کرے گی۔ پی ٹی آئی کے پنجاب کے صدر حماد اظہر کی جانب سے استعفیٰ کے حوالے سے کمیٹی کے ارکان نے  یہ رائے دی کہ حماد اظہر کا استعفی منظور نہ کیا جائے۔  کمیٹی کو بتایا گیا کہ عمران خان  کی ہدایت ہے کہ حماد اظہر کو  پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کی حیثیت سےعہدہ سنبھال لینا چاہئیے۔ 

کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کور کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر  ملک سے باہر ہیں،  اس لئے اب تک انتخابی نشان کی بحالی کا معاملہ تعطل میں ہے۔ 

کور کمیٹی نے پی ٹی آئی لاہور آفس کی بندش پربھی تشویش کا اظہار کیا۔ کور کمیٹی کے ارکان نے لاہور آفس کو 9 مئی  2023 کے بعد سے اب تک بند رکھے جانے کی مذمت  کی۔ ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کے لئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے زرائع  نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے منایا جائے گا، کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔ مقامی قیادت کو جلسے جلوس کی تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی۔