بیس منٹ میں  گیس کے تیس میٹر چرانے والا چور پکڑا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چور نے سپیڈ  کے معاملہ میں بڑے بڑوں کو مات دے دی۔  بیس منٹ میں سوئی گیس کے تیس میٹر چرا لئے۔

اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقہ میں چور کو چست دیکھ کر پولیس کو بھی ہوش آگیا ۔ بیس منٹ میں تیس سوئی گیس کے میٹر چوری کرنے والے چور  کو کھنہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔  پولیس نے چور سے ایس این جی پی ایل کے 16  مسروقہ سوئی گیس میٹر برآمد کر لئے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم سے باقی سوئی گیس کے میٹر بھی برآمد کروا لیے جائیں گے ۔

پولیس کی فوری کاروائی پر شہریوں نے  حیرت بھری خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوئی گیس کے چوری شدہ  میٹر  واپس مل جانے پر شہریوں نے کھنہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔