راجن پور پولیس نے کچے میں گھس کر ڈاکو مار ڈالا، تین زخمی کر دیئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پنجاب پولیس  نے  ضلع راجن پور میں دریائے سندھ کے کناروں پر واقع کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر کے ایک ڈاکو ہلاک، کر دیا۔ آپریشن میں تین ڈاکو زخمی ہوئے۔

ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا ہے کہ  ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل ہوگئی۔ لونڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکو اپنی کمین گاہ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔   پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا دی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 05 گھنٹے  جاری رہا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔  

 فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی  میں مصروف  ٹیم کو شاباشی دی گئی۔