( ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات نہیں ہونگے بلکہ اب یہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوں گے ، جس کے بعد اب جاری شیڈول واپس لے لیا ہے۔