یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کیلئے خوشخبری

یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے  قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی  منطوری دے دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ،  زیادتی، چوری، ڈکیتی ، اغوا ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں ،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔

 یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں  کا اطلاق صرف 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ 

 واضح رہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer