23 مارچ کو یکم رمضان کا اعلان

 23 مارچ کو یکم رمضان کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نےکل 23 مارچ کو  کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔

ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم آج 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

خیال رہےکہ کینیڈا میں  سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں، کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔