ہیری پوٹر کے معروف اداکار کی پر اسرار موت

 ہیری پوٹر کے معروف اداکار کی پر اسرار موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیری پوٹر کے معروف اداکار پال گرانٹ 56 برس کی عمر میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ ریٹرن آف دی جیڈی’ اور ‘ ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر سٹون’ جیسی معروف ہالی ووڈ فلموں میں کردار ادا کرنے والے پال گرانٹ لندن میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔

https://www.disneyfanatic.com/wp-content/uploads/2023/03/Harry-Potter-Goblins-Star-Wars-Ewoks.jpg

ان کی بیٹی سوفی جین گرانٹ نے میڈیا کے ذریعے اپنے والد کی موت کی تصدیق کی۔ سوفی جین کا کہنا تھا کہ مجھے اُن کے چلے جانے کا انتہائی غم ہے۔ کسی بھی بیٹی کیلئے باپ کا سایہ اسطرح اُٹھ جانا ناقابل برداشت ہوتا ہے۔

https://c.express.pk/2023/03/2458718-paulgrantactordeharrypotterystarwarsfallecealosanos-1679431575-373-640x480.jpg

گرانٹ کو آج صبح 3 بج کر 49 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا جبکہ اس سے قبل کنگ کراس اسٹیشن کے باہر جب انہیں گرا ہوا پایا گیا، تبھی انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

اسٹار وارز اور ہیری پوٹر کے علاوہ اداکار 1988 کی فلم ’ولو‘ اور 1986 میں ڈیوڈ بووی کے ساتھ کلٹ کلاسک ’لیبرینتھ‘ میں بھی نظر آچکے ہیں۔

https://www.giantfreakinrobot.com/wp-content/uploads/2023/03/Labyrinth-Hoggle-Jennifer-Connoly-Paul-Grant-900x595.png