یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی

یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کے روز ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کو دو روز کیلئے ملتوی کیا گیا ہے، جو اب 25 مارچ کے روز منعقد کی جائے گی۔ مرکزی تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ ہو گی جہاں مسلح افواج مارچ پاس کریں گی اور جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

ایوانِ صدر میں تیسرے پہر پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں صدر مملکت عارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں اعزازات اور تمغے تقسیم کریں گے۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

 یہ دن تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مادر وطن کے مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا۔ کورونا وائرس وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقریبات میں قواعد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پریڈ کینسل ہونے کی پیش گوئی کر دی تھی ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ کل یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ ہونے کے چانسز کم ہیں، اسلام آباد میں کل صبح اچھی بارش کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا سلسلہ 24 مارچ کی صبح تک رہے گا، آہستہ آہستہ سلسلہ جنوب کی طرف جائے گا رواں بارش کا سلسلہ گندم کی فصل کیلئے بہت مفید ہوگا ابھی چونکہ کٹائی شروع نہیں ہوئی تو یہ بارش مفید ہے بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی موسم بہتر ہوگا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer