خاتون زیادتی کیس،سزائے موت کےحکم کے بعد ملزموں کا بڑا فیصلہ

خاتون زیادتی کیس،سزائے موت کےحکم کے بعد ملزموں کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شا ہین عتیق)لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کے ملزمان عابدملہی،شفقت کی سزا کےخلاف اپیل تیار، ملزمان کے اقبال جرم کوعدالت نے تسلیم نہیں کیا، کیس میں دہشتگردی کی دفعہ تھی ہی نہیں، چودھری قاسم آرائیں ایڈووکیٹ 2روز میں اپیل لاہور ہائیکورٹ دائرکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نےمرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود کو سزائے موت اور جرمانے کا حکم سنایا،عدالت نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ دونوں ملزمان 30 روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں، سزاے موت اور عمر قید پانے والے دو ملزمان عابد ملئی اور شفقت بگا کی اپیل تیار کرلی گئی۔

ملزم عابد ملئی اورشفقت بگا کی اپیل چودھری قاسم آرائیں ایڈووکیٹ دو روز تک لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں گیے۔چودھری قاسم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے ججمنٹ میں بہت سی چیزیں سامنے آئیں ہیں جن کی بنیاد پر ہم ہائی کورٹ جا ر ہے ہیں۔وکیل صفائی کا کہناتھا کہ دونوں ملزمان نے جو اقبال جرم کیا ہےاس کو عدالت نے تسلیم نہیں کیا۔کیس میں دہشت گردی کی۔دفعہ تھی ہی نہیں۔ وکیل چودھری قاسم کاکہناتھا کہ عدالت نے ملزمان کو اغوا برائے تاون اور ریپ میں سزاے موت اور عمر قید اور دیگر دفعات میں سزائیں اور جرمانے کیے ہیں۔ علاوہ ازیں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر کے سزائے موت کے سیل میں بند کر دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے دنوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود کوسزائے موت سنا ئی اور جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ، ملزمان کو50 ،50 ہزار روپے جرمانے،ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید،2،2 لاکھ جرمانہ اور گاڑی توڑنے پر5 سال قید،50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عابد ملہی اور شفقت نے 9 ستمبر 2020کو موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer