سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

 سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

(شاہد ندیم سپرا) سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن لگانے پر آمادگی ظاہر کر دی، کنکشنز کی تنصیب کے عمل کو آؤٹ سورس کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دس لاکھ سے زائد کنکشنز لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مختلف شعبوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگا۔ ایس این جی پی ایل نے چار سال سے زیرالتواءدرخواستوں پر کنکشنز لگانے کے لئے فیصلہ کیا ہے، موجودہ حالات میں سوئی ناردرن گیس کمپنی صرف چار لاکھ تک صارفین کو کنکشن دے سکتی ہے تاہم وفاقی حکومت نے آئندہ دو سال میں دس لاکھ کنکشنز لگانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی میں اس وقت چوبیس لاکھ سے زائد درخواستیں التواءکا شکار ہیں،لاہور ریجن میں تین لاکھ سے زائد صارفین سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں،آؤٹ سورس کرنے کی وجہ سے زیرالتوا کیسز میں نمایاں کمی ہو جائیگی ۔منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے صارفین ایک سال میں کنکشن لے سکیں گے۔اس سے قبل چار سال تک انتظار کرنے کے بعد کنکشنز دیئے جاتے ہیں۔