اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کرکٹر کے بیٹے سے شادی کر لی

  اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کرکٹر کے بیٹے سے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42,معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کر لی۔ سوہائے علی ابڑو سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزادمحمد کی شریک حیات بنی ہیں۔۔شادی میں اداکارہمایوں سعید اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چاہنے والوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔ وہ سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزادمحمد کی شریک حیات بنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزاد محمد کرکٹ بھی کھیلتے ہیں لیکن پیشے کے اعتبار سے وہ پروفیشنل ٹرینر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ابھی تک سوہائے علی ابڑو کی شادی کی چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں۔پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت نے بھی تاحال شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا تھا۔