سکول سربراہان کی شامت آ گئی

 سکول سربراہان کی شامت آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں داخلوں کا اہداف پورا نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی کا نوٹس،130سکولز کو داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے پر انکوائری کا سامنا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے متعلقہ سربراہان کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں داخلوں کا اہداف پورا نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے متعلقہ سربراہان کو طلب کر لیا۔130سکولز کو داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے پر انکوئری کا سامنا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق متعلقہ سکول سربراہان اہداف پورے نہ کرنے پر جواب جمع کروائیں گے۔اہداف پورا نہ کرنے پر متعلقہ ہیڈز کو عہدے سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں داخلوں کے اہداف پورے کرنے سے متعلق ہدایات دی تھیں جس کے بعد سے تمام سرکاری سکولز کے سربراہان اور انتظامیہ اہداف حاصل کرنے کے لئے سرگرم عمل تھے لیکن ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بارہا ہدایات کے باوجود لاہور میں بچوں کے داخلے کے اہداف پورا کرنا تو درکنار بلکہ لاہور سکولوں میں داخلوں کے اہداف پورا کرنے میں بہت ہی پیچھے رہ گیا تھا۔
 گرشتہ دنوں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا تھا کہ کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر شریک ہوئے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم کے کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے بتایا تھا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا  تھا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے ہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے تمام مسائل کا ادراک ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز پر تعلیمی ادارے مجبورا بند کرنا پڑے،عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں،صورتحال کنٹرول ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردیں گے۔