ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ریلوے کا مزید ٹرینیں بند کرنے پر غور

محکمہ ریلوے کا مزید ٹرینیں بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سندھ میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے باعث محکمہ ریلوے کا مزید  ایکسپریس ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا، کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال دیکھ کر اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گئیں، ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے مزید ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ریلوے حکام نے  کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کردیا۔کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال دیکھتے ہوئے مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گی۔ ریلوے انکوائری کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر، حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتیں ہیں۔سندھ میں لاک ڈاؤن سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے، مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی۔ریلوے آپریشنل افسران نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لیں تاہم ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer