ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں چینی وفد کے کوروناوائرس ٹیسٹ

 سروسز ہسپتال میں چینی وفد کے کوروناوائرس ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) سروسز ہسپتال میں چائنہ سے آئے 19 افراد پر مشتمل چینی وفد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹ آٹھ گھنٹے میں آئے گی۔

چائنہ سے سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے آئے 19 رکنی چینی وفد کےکورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوا دیئے گئے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ افراد سی پیک میں خدمات سرانجام دینے کیلئے 19 مارچ کو لاہور آئے ۔ ذرائع کے مطابق ان چینی باشندوں میں وائرس کی علامات نہیں۔ سی پیک اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔اگلے آٹھ گھنٹوں میں تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ جائیں گی۔ سکریننگ اور ٹیسٹ کے موقع پرپرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد بھی موجود تھے۔شعبہ حادثات میں چینی وفد کی ابتدائی سکریننگ کے بعد ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer