یوم پاکستان، عدالتوں میں کل عام تعطیل

یوم پاکستان، عدالتوں میں کل عام تعطیل

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں کل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کی سالانہ چھٹیوں کے کیلنڈر میں 23 مارچ کی تعطیل شامل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی وکلاء کی آگاہی کے لئے 23 مارچ کو عام تعطیل بارے نوٹس آویزاں کر رکھے ہیں۔

سیکرٹری ہائیکورٹ بار کی جانب سے آویزاں کئے گئے نوٹس میں وکلاء کو مطلع کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔

منگل کے روز عدالتیں کھلی رہیں گی، تاہم لاہور ہائیکورٹ میں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر صرف ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔