ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ ان ایکشن، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ ان ایکشن، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹیں،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کی بندش کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جوہر ٹاؤن،جناح ہسپتال،گارڈن ٹاؤن، گلبرگ اورجیل روڈ پر مارکیٹیں ،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کی بندش کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹیں، شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حکومتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دیں گے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہے۔عوام بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اورسماجی فاصلہ برقراررکھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer