میٹرو پر سفر کرنیوالوں کو ٹشوپیپر فراہم

میٹرو پر سفر کرنیوالوں کو ٹشوپیپر فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظرمیٹروبس سروس میں سفر کے لئے ماسک لازمی قراردیدیاگیا, میٹرو بس اتھارٹی کی سٹیشنز پر آگاہی مہم کا دوسرا روز بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس پر سفر کرنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا،آگاہی کے دوسرے روز بغیر ماسک میٹرو پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹیشو پیر دیا جارہا ہے، ٹشو پیپر کے ساتھ پیر سے میٹرو بس میں سفر کرنے کے لیے ماسک ہمراہ لانے کی تنبیہ کی جارہی ہے، جی ایم میٹرو بس سروس کی ہدایت کے مطابق 3 دن بعد کسی بھی مسافر کو بغیر ماسک سفرکی اجازت نہیں ہوگی،میٹرو بس اسٹیشنز پر تاحال سنیٹائزر مہیا نہیں کیا گیا۔

بس پر روزانہ لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں،حکومت ہاتھ دھونے کی مہم تو چلا رہی ہے مگر میٹرو بس اسٹیشن پرہاتھ دھونے کے انتظامات نہیں کررہی ہے،بس میں مسافر بہت قریب کھڑے ہوتے ہیں جس سے انفکشن ہوسکتا ہے،حکومت نصیحت کے ساتھ ساتھ میٹرو بس اسٹیشنز پر سنیٹائزر مہیا کرکےعملی اقدام بھی کرے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ احتیاط انتہائی ضروری ہے، ماسک کے بغیر سفر نہ کرنے دینا اچھا فیصلہ ہے اور حکومت ماسک کی دستیابی بھی یقینی بنائے۔ مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہمیں انفرادی ذمہ داری بھی لینا ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer