سورج آنکھیں دکھانے لگا ،گرمی کی شدت میں اضافہ

 سورج آنکھیں دکھانے لگا ،گرمی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) سورج آنکھیں دکھانے لگا ،سورج کی تپش سے گرمی کی شدت بڑھنے لگی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 دوسری جانب اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا  تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہے گا اور میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں بھی دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔