کورونا وائرس سے بچاو کیلئے متعدد ٹرینیں بند

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے متعدد ٹرینیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: کورونا وائرس سے بچاو کیلئے متعدد ٹرینیں بند، تاہم ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے چلنے والی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق بند ہونے والی ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کرنےکیلئےاقدامات شروع کردئیے ہیں، ٹرینوں کے اوقات کار کو بہتر بنانے کیلئے متعدد ٹرینوں کیلئے اضافی ریک بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنیوالی 15 ٹرینوں میں کوچز کا اضافہ کردیا گیا، جن میں سے اسلام آباد سے براستہ لاہور کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کیساتھ چار اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

 گرین لائن کیلئے دو اضافی ریک بھی فراہم کر دئیے گئے، فیصل آباد سے کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ تین اضافی کوچز، لاہور سے سبی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں تین اضافی کوچز، ملتان سے کراچی جانیوالی بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں تین کوچز، شاہ حسین ایکسپریس کیساتھ چار اضافی کوچز، کراچی ایکسپریس، خیبرمیل، تیزگام پاک بزنس ایکسپریس،علامہ اقبال اور پاکستان ایکسپریس کیساتھ ایک ا یک اضافی کوچ لگائی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer