کورونا وائرس، پنجاب میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا

کورونا وائرس، پنجاب میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)کروناوائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نےفوج بلانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے کہا پنجاب ایک لاکھ لوگوں کیلئے اقدامات کی صلاحیت رکھتا ہے،سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےپنجاب میں فوج کی مدد طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےنیوزکانفرنس کرتےہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب ایک لاکھ لوگوں کےلئے اقدامات کی صلاحیت رکھتا ہے،کرونا کےخلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے،کورونا وائرس سےبچاؤ کے لئےپنجاب میں فوج کی مدد طلب کرلیا گیا،پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کرے گی،پنجاب میں غذا کی کوئی کمی نہیں، فوج سول انتظامیہ کی مدد  کےلئے سیکشن 245 کے تحت طلب کی گئی ہے,وزیر اعلی نےعوام سے دو روزگھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ شہری جتنی احتیاط کریں گےوہ سب کےلئےبہتر ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کیا ہے ،جو سول انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مدد کرے گی، فوج کی میڈیکل کورمختلف ہسپتالوں میں محکمہ صحت کیساتھ تعاون کرے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فوج کو طلب کرلے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کا کہنا ہے کہ فوج کو طلب کیا گیااور یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیاتھا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا تھا، آرمی چیف کا کہناتھا کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 644 ہو گئی ہے جبکہ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہو چکے ہیں،صوبائی دارالحکومت میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد152 ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer