شب معراج النبیؐ کے اجتماعات پر پابندی عائد

شب معراج النبیؐ کے اجتماعات پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)ملک بھر میں شب معراج النبیؐ آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، محکمہ اوقاف پنجاب نےمعراج النبیؐ کے اجتماعات پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج النبیؐ آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےخطرات کے پیش نظرمحکمہ اوقاف پنجاب نےمعراج النبیؐ کے اجتماعات پر پابندی لگادی , محکمہ اوقاف پنجاب نے تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری معراج النبیؐ پر گھروں میں عبادات کریں،شب معراج پر شہری اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی طلب کریں، کورونا سے نجات کے لئے توبہ و استغفار کی جائے۔

واضح رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سےپنجاب میں کورونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 152ہوگئی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کوآئسولیشن وارڈ زمیں رکھ کر تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer