(زین مدنی ) معروف ٹی وی داکارہ ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ گھر کے ساتھ شوبز کے لئے وقت نکالنا مشکل کام ہے لیکن اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثوبیہ خان جنہوں نے ڈیڑھ برس قبل کرکٹر عثمان قادر سے شادی کر لی تھی انہوں نے کہا کہ اگرچہ اپنی شوبز کی زندگی میں بہت سے رول ادا کئے تاہم ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔
ثوبیہ خان نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا کیونکہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر کیساتھ شوبز کے لئے وقت نکالنا بڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں ہوتا۔