لوئرمال (وقاص احمد،علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 21 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے، ایس پی ساجد حسن کو ترقی دینے کے بعد سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔
ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ریجن حبیب اللہ خان کو ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ریجن ، ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن حق نواز کو ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ریجن،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال سید ملازم حسین شاہ کو ترقی دے کر ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن، ڈی ایس پی ، پی ایچ پی رحیم یار خان، فرحت حمید قریشی کو ترقی دے کر ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن، ایس ڈی پی او ٹاﺅن شپ لاہور ناصر محمود باجوہ کو ترقی دے کرایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد، ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔
ایس ڈی پی او صدر II، ڈی جی خان محمد مسعود کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ ، ایس ڈی پی او چونیاں، قصور، شمس الحق کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ، ڈی ایس پی ،پی ٹی ایس فاروق آباد محمد اویس ملک کو ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی قصور، ڈی ایس پی عمر کمپنی لاہور محمد اشرف اعوان کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاﺅالدین، ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاﺅالدین حافظ عطا الرحمن کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال بہار احمد شاہ کو ایس پی، پی ایچ پی ڈی جی خان، ڈی ایس پی سارجنٹ ایٹ آرمز پنجاب اسمبلی لاہور ظہیر احمد کو ترقی دے کر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا مطیع اللہ کو ترقی دے کر ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ، ڈی ایس پی لاہور میونسپل کارپوریشن لاہور محمد قاسم خان کو ترقی دے کر ایس پی سکیورٹی ، سکیورٹی ڈویژن لاہور ، ڈی ایس پی ، پی ایس او ٹو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب ، لاہور فرخ حفیظ کو ترقی دے کر ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لاہور بنا دیا گیا۔
ڈی ایس پی لیگل ون ، بھکر ، ظفر عباس کو ترقی دے کر ایس پی لیگل فیصل آباد ، ایس پی لیگل فیصل آباد ریجن محمد افضل نذیر کو ایس پی ہیڈکوارٹر ز پی ایچ پی پنجاب ، ڈی ایس پی لیگل II، پی ٹی سی لاہور غلام حسین ، کو ترقی دے کر ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن جبکہ ڈی ایس پی لیگل ، سی پی او پنجاب لاہور طارق عزیز کو ترقی دے کر ایس پی ہیڈکوارٹرز پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔