(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار احد رضا میر کو اپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔
خوبرو اداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار احد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اور وہیں ضیا نورائی جزیرے پر ان کی شادی بھی ہوئی تھی۔
سجل علی کے نام کی تبدیلی کے بعد انسٹاگرام پر5 ملین فالوورز، اداکارنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اور دونوں ہی تصویر میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویر کا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔
اداکارنے لکھا کہ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکارؤں کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔