قائد اعظم سولر پاورلمیٹڈ کےسی ای او کیخلاف ملازمین میدان میں آگئے

 قائد اعظم سولر پاورلمیٹڈ کےسی ای او کیخلاف ملازمین میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودی بٹ) قائد اعظم سولر پاورلمیٹڈ انتظامیہ کے سخت قوانین ملازمین پریشان ہوکر رہ گئے، کمپنی پرملازمین کوہراساں کرنے کا الزام ہے جس پرمحکمہ لیبر نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شکایت پورٹل پرقائد اعظم سولرپاورلمیٹڈ کےملازمین کی جانب سےکمپنی کےسی ای او کے خلاف شکایت درج کرائی گئی،جس پرمحکمہ لیبرنےتحقیقات کا آغازکردیا ہے،شکایت کےمطابق سی ای او محمد بدر المنیر پرملازمین کو ذہنی ہراساں کرنےکا الزام لگایا گیا،ملازمین نےموقف اختیار کیا ہےکہ سی ای او نےانتہائی سخت قوانین بنا رکھے ہیں،تنخواہوں میں کٹوتی کےعلاوہ سرکاری چھٹیاں بھی نہیں دیتے۔

بدرالمنیر ملازمین کو ذہنی طورپرہراساں اورنوکری سےاستعفیٰ دینےپرمجبورکرتے ہیں،بدر المنیر کی تعلیمی قابلیت بھی سی ای او کی اسامی کےمطابق نہیں،شکایت کرنے والے ملازمین نےلیبر قوانین کے تحت متعلقہ محکمےسےفوری طور پر ایکشن لینےکی اپیل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer