پنجاب حکومت نے نیب کے آگے سر تسلیم خم کر دیا

پنجاب حکومت نے نیب کے آگے سر تسلیم خم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)پنجاب حکومت نے نیب کے آگے سر تسلیم خم کر دیا، ہر صورت "میں نہ مانوں" کی پالیسی ترک کر دی، نئی پالیسی کےتحت اب  نیب میں گرفتار ہونے والا افسر فوری معطل ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بڑی پابندی ختم کر دی

حکومت پنجاب نے نیب کے اختیارات کو تسلیم کرتے ہوئے محاذ آرائی سے بچنے کی پالیسی وضع کر دی ہے، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور اور ملتان نے تقریبا 34 اہم افسروں کی فہرست تیار کر رکھی ہیں، جس میں سکولز، ہائر ایجوکیشن،صحت، صنعت، زراعت، انرجی ، مائنز اینڈ منرلز، خوراک جیسے اہم محکموں تعینات میں رہنے والے جبکہ آبپاشی، انرجی، اوقاف و مذہبی امور، بلدیات، ہاﺅسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ، بورڈ آف ریونیو،اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کے افسران بھی شامل ہیں۔

یہ خبرضرور پڑھیں۔۔ پی ایس ایل تھری، عالمی ستارے آج قذافی سٹیڈیم میں جگمگائیں گے

نئی پالیسی کے تحت نیب کی جانب سے کسی آفیسر کی گرفتاری پر اسے معطل کر کے چارج کسی اور افسر کو دیا جائے گا، نیب کے طلب کرنے پر مجاز اتھارٹی کو اعتماد میں لے کر ریکارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ کو بڑا دھچکا، مشکلات مزید بڑھ گئیں

دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکیںڈل میں پوچھ گچھ کیلئے وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق اور  صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کرلیاْ۔

واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، احد چیمہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔