سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زدمیں آکرایک شخص جاں بحق، 312 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 147 شدید زخمیوں کومقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا، جبکہ 165معمولی زخمیوں کوموقع پرطبی امدادفراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔